ضلعی محکمہ صحت پشاور نے مضر صحت آئل اور گھی فروخت کرنے والے اٹھا رہ مٹھائی اور کباب فروشوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے

بدھ 11 مارچ 2015 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) ضلعی محکمہ صحت پشاور نے مضر صحت آئل اور گھی فروخت کرنے والے اٹھا رہ مٹھائی اور کباب فروشوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گھی اور آئل کے نمونے تجزیے کے لئے لیبارٹری کو ارسال کئے تھے اور لیبارٹری رپورٹ میں انہیں ناقص قرار دیا ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر فرہاد ، تحصیل فوڈ انسپکٹر مجاہد ، نے اشرف روڈ ،رام پورہ ، یونیورسٹی روڈ ، جی ٹی روڈ ، ہشتنگری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گھی اور آئل میں تیار ہونے والے کباب فروشوں ، مٹھائی فروشوں سے نمونے حاصل کئے تھے جس پر لیبارٹری میں رپورٹ مضر صحت آنے پر ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں محکمہ صحت ضلع پشاور نے دو مہینے کے دوران مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے ڈھائی ہزار تاجروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن جاری ہے

متعلقہ عنوان :