سجاول ضلع کی تین شوگرملز ،لاڑ، دیوان اور شاہمراد شوگرملزکی جانب سے ملز کو بند کرنے کی تیاری

بدھ 11 مارچ 2015 22:47

سجاول (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سجاول ضلع کی تین شوگرملز ،لاڑ، دیوان اور شاہمراد شوگرملزکی جانب سے گنے کے کاشتکاروں سے ایک سو پچپن روپے فی من کے حساب سے خریداری کی جارہیہے جبکہ مڈل مین کو بھی بیچ میں لایاگیاہے، تینوں شوگرملزکی جانب سے اب ملز کو بند کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، لاڑشوگرملزپر گنے کے کاشتکاروں کی پرانی بقایاجات کروڑوں روپے واجب الادا ہیں جو کہ موجودہ انتظامیہ نے ادائیگی سے انکار کردیاہے ، جبکہ دیوان شوگرملزپر بھی سابقہ بقایاجات کے علاوہ کاشتکاروں کی دوماہ سے ادائیگی بندکردی گئی ہے ، جبکہ مڈل مین کو یومیہ ادائیگی کی جارہی ،مقامی کاشتکاررہنما عبدالشکور کھٹی نے بتایا کہ دیوان شوگرملزنے گنے کے کاشتکاروں سے گناخریدنے کے لئے بروکر سسٹم کو فروغ دیاہے ،گنے کی قیمت کا تنازعہ اپنی جگہ موجود ہے تاہم من پسند قیمت پر گناخریدنے کے باوجود کاشتکاروں کو دوماہ سے ادائیگی بندکردی ہے اور کروڑوں روپے واجب الادا ہیں، انہوں نے بتایاکہ مڈل مین کو روزانہ کروڑوں روپے ادائیگی کی جارہی ہے ،اور انہیں خصوصی مراعات اور کمیشن بھی دیاجارہاہے جبکہ مڈل مین کاشتکاروں سے بھی کمیشن وصول کررہاہے ، جن کاشتکاروں نے ملز کو گنادیاہے انکی ادائیگی روک دی گئی ہے انہوں نے فوری طور ادائیگی کا مطالبہ کیاہے ۔