اٹک خورد،نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی شہر بھر میں بھرمار

جمعرات 12 مارچ 2015 12:57

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی شہر بھر میں بھرمار، محکمہ ہیلتھ بھتہ مافیابن گیا، میڈیکل سٹوروں پر بغیر ڈاکٹر ی نسخہ کے دوائیوں کی فروخت عروج پر ،افسران اپناحصہ وصول کرکے خاموش تفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور گردنواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہوچکی ہے انتظامیہ کی ناک تلے موت کے سوداگر اپناجیب بھرنے میں مصروف کئی ڈاکٹروں کے پاس ان کی عمروں سے زائدڈپلوموں کی بھرمار ہے اور اپنی عمر سے زیادہ تجربہ بتاتے ہیں اور ڈپلوموں سے دکانوں کی دیواروں کو سجایاہواہے اکثر میڈیکل سٹوروں پر ڈاکٹر ی نسخہ کے بغیر دوائی کی فروخت جاری ہے بلکہ ہر میڈیکل سٹور والاجس نے لائنس بھی کسی کا کرایہ پر لیاہواہے وہ بھی ڈاکٹی نسخے عوام کو اپنی طرف سے دے کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے شہر کے مین مقامات پرایک باپ کے لائسنس پر پورے گھروالے ڈاکٹر بن کر دوائیاں دے رہے ہیں اور پی ایم اے ڈی سی سے رجسٹر ڈ میڈ یکل پر یکٹیشنر کا ل لا ئسنس نہ ہو نے کے باوجودمریضوں کی چیکنگ کرکے ان سے فیسیں لے کر کھال ادھیڑی جارہی ہے مبینہ ذرائع کے مطابق محکمہ ہیلتھ کے افسران انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان مجرموں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے روزانہ اور ماہانہ کی بنیادوں پر بھتے وصول کررہے ہیں جب ان افسران کی توبہ اس جانب مبذول کرائی جاتی ہے تو ایکشن کرنے کا کہہ کر ڈال دیاجاتاہے جبکہ حقیقت میں یہ افسران اپنے آفس سے باہر نکلنے کانام تک نہیں لیتے عوامی او ر سماجی حلقوں نے موت کے ان سوداگروں کے خلاف کاروائی کرنے اور وزیراعلیٰ پنجاب وسیکرٹری ہیلتھ سے ضلعی افسران اور متعلقہ محکمہ ہیلتھ کے افسران کی خاموشی کا نوٹس لے کرکاروائی کامطالبہ کیاہے