یونین نے اپنی مدد آپ کے تحت بھاگ دوڑ کرکے سات روانڈ پولیو ورکروں کے پیسے محکمہ فنانس بلوچستان سے حاصل کیئے ہیں ،پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن
جمعرات 12 مارچ 2015 19:03
ڈیرہ مراد جمالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین شبیراحمد عمرانی ضلعی صدر مہرالله موسیانی جنرل سیکریڑی کامریڈ نذیر احمد مستوئی سابق صدر حاجی فضل محمد کھوسہ سربرست اعلیٰ محمد اسلم بہرانی نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز نصیرآباد کے صدر تنویراحمد کھوسہ چیئرپرسن محترمہ فرزانہ نائب صدر نذر محمد بگٹی اور جنرل سیکریڑی چاکر خان مستوئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین نے اپنی مدد آپ کے تحت بھاگ دوڑ کرکے سات روانڈ پولیو ورکروں کے پیسے محکمہ فنانس بلوچستان سے حاصل کیئے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وچیئرمین پولیو مہم ایر یا انچارجز کو پیسے ادائیگی کرنے میں ٹال مٹول کر رہے ہیں کیونکہ نصیرآباد کے پولیو ورکروں کو چودہ راؤنڈ ز سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے اب بھی سات راؤنڈ کی ادائیگی کے پیسے صوبائی حکومت کے ذمہ ہے اس کے باوجود بھی پولیو ورکروز پولیومہم میں بلا معاوضہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے رویہ کے خلاف اور ایریاا نچارجز کو رقم کی ادائیگی نہ کرنے کے خلاف 16مارچ کو ہونے والی پولیو مہم اور سات اپریل کو میزل مہم کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی مہم چلانے کا علان کردیا ہے اور کہاکہ پولیو ورکروں اور ایریا انچارچ نامساجد حالات کے پیش نذر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں ورکروں کو اغواء کیا گیا اور موٹر سائیکل بھی چھینے گئے اس کے باوجود بھی ورکروں نے بچوں کے عظیم تر مفاد کیلئے اپنی جان کو خطرے میں رکھتے ہوئے بھی پولیو مہم کو جاری رکھا ہوا ہے اب ایک ساتھ اسی لاکھ روپے کی خطیر رقم دیکھ کر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد پولیو کے ورکروں کی رقم کی ادائیگی کرنے کیلئے ٹال مٹول کر رہے ہیں جن کے ناروا سلوک سے پولیو ورکروں کی دل شکنی کی گئی ہے ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے ایریاانچارچز نے اپنی جیبوں سے ورکروں کو پیسے دیئے ہیں جوکہ ہزاروں روپے کے مقروض ہوچکے ہیں اگر سولہ مارچ سے قبل پولیو ورکرز کو سات راؤنڈ کی ادائیگی نہ کی گئی تو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور قومی شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا جس کی تمام ترذمہ داری ڈپٹی کمشنر نصیرآباد پر عائد ہوگی
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.