بٹگرام،حالیہ بارشوں سے علاقہ صاحب خان میں دو منزلہ پولٹری فارم گر کر تباہ ،

لاکھوں روپے کا نقصان ،مالک کا حکومت اور اعلی حکام سے مالی تعاون کی اپیل

جمعرات 12 مارچ 2015 23:29

بٹگرام(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) حالیہ بارشوں سے علاقہ صاحب خان میں دو منزلہ پولٹری فارم گر کر تباہ ،لاکھوں روپے کا نقصان ،مالک کا حکومت اور اعلی حکام سے مالی تعاون کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام کے نواحی علاقہ صاحب خان میں حالیہ بارشوں کے باعث نجیم خان نامی شخص کا دو مزلہ پولٹری فارم گر کرمکمل طور پر تباہ ہوگیا مالک مکان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث میرے پولٹری فارم کا بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور فارم میں موجود تقریبا آٹھ ہزار چودے مر گئے ہیں انھوں نے صوبائی حکومت اور اعلی حکام سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :