فیصل آبادمیں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں رواں سال اب تک چار لاکھ سے زائدان ڈور اور 2لاکھ 24ہزارآؤٹ ڈور مقامات کا معا ئنہ مکمل

جمعہ 13 مارچ 2015 15:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ضلع میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں رواں سال اب تک چار لاکھ سے زائدان ڈور اور 2لاکھ 24ہزارآؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور اس دوران کسی جگہ سے ڈینگی کی پیدائش وافزائش کی نشاندہی نہیں ہوئی۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی ڈاکٹر بلال نے ڈی سی اونورالامین مینگل کو ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔

ڈی سی او نے کہا کہ رواں سیزن ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے حساس نوعیت کا ہے لہذا انسدادی وحفاظتی اقدامات کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اورمربوط حکمت عملی کے تحت انسداد ڈینگی پلان پربھرپورعملدرآمد کے لئے سرگرم رہیں۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں ڈینگی لارواکا سراغ لگا کر اس کی تلفی کویقینی بنائیں اورڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہاکہ محکمانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ڈینگی کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کے سلسلے میں شدید احساس دلایا جائے کیونکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کا کردارنہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے عوامی آگہی کے لئے تشہیر کے ہرممکن ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیمینارز منعقد کرانے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہنا چاہے ۔

متعلقہ عنوان :