صوبائی وزیر صحت نے ناقص کارکردگی پر ای ڈی او ہیلتھ کراچی سے جواب طلب کرلیا

جمعہ 13 مارچ 2015 20:30

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے ای ڈی او ہیلتھ کراچی کو ناقص کارکردگی پرشوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ ایم ایس شکار پور ڈاکٹر شوکت میمن کو ان کے عہدے سے ہٹا تے ہوئے ڈاکٹر بانو کو کو ایم ایس شکارپور تعینات کیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت کے ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر صحت کے گڈاپ اور ملیر کے مراکز صحت کے موقع پر مراکز میں طبی آلات کو تا حا ل نہیں لگایا گیا تھا جس پر ای ڈی او ہیلتھ کو لیٹر جاری کیا ہے جبکہ دورہ کے موقع پر زائد المیعاد ادویات بھی بر آمد ہوئیں ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسہ میں کسی بھی کسی کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :