راولپنڈی ،تھا نہ سول لا ئن میں دو گرو پو ں کے درمیان فا ئر نگ، ایک شخص جا ں بحق ،تین افرا د شدید ذخمی ہوگئے،

زخمیو ں کو ہسپتا ل منتقل کرنے کے دوران مخا لفین کی ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش ،ہسپتال کا سیکورٹی عملہ بھی غائب، مریضوں اور عملے میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا

جمعہ 13 مارچ 2015 21:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء)تھا نہ سول لا ئن کے علاقہ میں دو گرو پو ں کے درمیان فا ئر نگ سے ایک شخص جا ں بحق جبکہ تین افرا د شدید ذخمی ہوگئے،زخمیو ں کو ہسپتا ل منتقل کرنے کے دوران بھی مخا لفین کی ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش ،ہسپتال کا سیکورٹی عملہ بھی غائب مریضوں اور عملے میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا۔واقعات کے مطا بق تھا نہ آراے با زار کے علاقے میں ان دو گروپوں کے درمیان چند ما ہ قبل تنا زع کے با عث دو افراد جا ن کی با زی ہا ر گئے تھے جس کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھاگذشتہ روز دو نو ں گرو پ عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ مو ٹرسائیکل پر سوار یا سر ،کا مرا ن اور عبدالستا ر پر تھا نہ سول لا ئن کی چو کی طا رق آبا د کی حدود میں مخا لف گروپ نے اندھا دھند فا ئرنگ کر دی جن کو فو ری طو ر پر قریبی آرمی ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا ،جہا ں37سالہ یا سر زخمی کی طا ب نہ لا تے ہو ئے جا ن کی با زی ہا ر گیا جبکہ کا مرا ن ابتدا ئی طبعی امداد دیکر گھر بھجوادیا گیا ،دوسری جا نب ان تینو ں پر فائرنگ کر نے والا گروہ جب گو را قبرستا ن پہنچا تو ان کے مخا لفین وہا ں پہنچ گئے اور انھو ں نے ان پر فائرنگ کھو ل دی جس کے نتیجے میں 27سالہ عبدالستارہو گیا جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتا ل پہنچا یا گیا تو وہا ں خو ف ہراس پھیل گیا ،زخمی کے ہسپتا ل پہنچتے ہی وہا ں مو جو د سیکور ٹی اہلکا ر غا ئب ہو گئے بعد ازاں پو لیس کی بھا ری نفری کے پہنچ جا نے سے ہسپتا ل میں دو گرو پو ں کو مزید فا ئر نگ سے روکا گیا ۔

(جاری ہے)

پو لیس نے واقعہ کا مقد مہ درج کر لیا ہے ۔