ڈیرہ مراد جمالی و جھل مگسی میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی‘ 3 بچے جاں بحق ‘ 70سے زائد متاثر

جمعرات 2 اگست 2007 19:04

ڈیرہ مراد جمالی(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02 اگست 2007)بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی اور جھل مگسی میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی،3بچے جاں بحق جبکہ 70سے زائد متاثر ہوگئے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ضلع نصیرآباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی اور ضلع جھل مگسی کے علاقے کوٹرا میں سیلاب کے بعد گیسٹرو کی وباء پھیل گئی جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے ۔

جمعرات کے روز گیسٹروسے متاثرہ70سے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا جہاں3بچے جاں بحق ہوگئے ۔متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور گنداواہ اور جھل مگسی کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے مقامی ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ہے اور متاثرہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔