واشنگٹن ،ایبولا کا مریض این آئی ایچ اسپتال داخل، ’حالت تشویش ناک‘
ہفتہ 14 مارچ 2015 13:32
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) صحت سے متعلق ایک امریکی کارکن، جو سیئرا لیون میں علاج کے فرائض انجام دیتے ہوئے ایبولا سے متاثر ہوگئے تھے، اْنھیں طبی امداد کے لیے میری لینڈ میں واقع ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)‘ اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر اْن کی حالت کو ’تشویش ناک‘ قرار دے رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ مریض جو سیئرا لیون میں ایبولا متاثرین کی رضاکارانہ طور پر طبی امداد کا کام کر رہے تھے، اْنھیں جمعے کی صبح ’این آئی ایچ‘ کی تنصیب میں لایا گیا، جس سے قبل اْنھیں خصوصی طور پر ایک چارٹرڈ طیارے میں واپس لایا گیا۔
یہ شخص محفوظ ماحول والے اس طبی مرکز میں قیام کریں گے، جو امریکہ میں اس انتہائی خطرناک وائرس کے علاج کا مرکز ہے۔(جاری ہے)
این آئی ایچ اہل کاروں نے اس مریض کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہا، جو امریکہ میں ایبولا سے متاثرہ گیارہواں شخص ہے۔اس سے قبل، سیئر لیون میں کام کرنے والی برطانوی فوج کی طبی شاخ سے وابستہ ایک خاتون ایبولا زدہ ہوگئی تھیں، جنھیں برطانیہ بھیجا گیا تھا۔
اْن کے ہمراہ دیگر دو کارکن بھی تھے، جو اْن کے قریبی رابطے میں رہ چکے تھے۔علاوہ ازیں، نام ظاہر نہ کی گئی اِن فوجی خاتون کے علاوہ صحت سے متعلق اِن دو اضافی کارکنان کا سیئرا لیون میں طبی معائنہ کیا جارہا ہے، جن کا جمعے ہی کے روز انخلا کی توقع ہے۔جمعرات کو صحت کے عالمی ادارے نے بتایا کہ وائرس کے باعث 10000سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق گِنی، لائبیریا اور سیئرا لیون کیمغربی افریقی ملکوں سے ہے۔دسمبر 2013ء جب سے ایبولا نے اِن مغربی افریقی ملکوں کو متاثر کیا ہے، کم از کم 24340 افراد ایبولا سے متاثر ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.