سنٹرل جیل کے قیدی منشیات کے عادی اور مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سنٹرل جیل کے قیدی منشیات کے عادی اور مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ‘قیدیوں میں بیماریاں پھیلنے سے روکنے کا نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل ساہیوال میں منشیات کی فراہمی نہ رک سکی اور جیل میں صفائی ناقص انتظامات کے باعث متعدد قیدی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں گزشتہ دنوں ہرپش وائرس نامی مرض کے علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا اور ہسپتال انتظامیہ نے جب ٹیسٹ کئے تو مریض کو ایڈز(ایچ آئی وی) پازیٹوکا رزلٹ آیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ قیدی کا کہنا ہے کہ وہ نشے کا عادی ہے اور ایڈز شاید اسے سرنج کے استعمال سے ہو گئی ہو تاہم جیل میں قید اقبال مریض کا نشے کا عادی ہونامنشیات کا فروخت اور اس کا کھلے عام استعمال ہو سکتاہے یا مذکورہ قیدی جنسی استحصال کا شکار ہے ۔ مختلف حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور وزیر جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر سے مطالبہ کیا ہے کہ جیل میں بند قیدیوں کے مکمل ٹیسٹ کئے جائیں اور مذکورہ بیماری کو پھیلنے سے روکنے اوربنیادی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور غفلت کے مرتکب جیل ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :