ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شکور ،ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شفیق احمد رانا ،اے ایم ایس ڈاکٹر رانا پرویز اقبال ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ، ڈپٹی نرسنگ سپریٹنڈنٹ مسرت مجید ،ڈی اوسوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا، صحافیوں اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عدنان ارشد او لکھ نے کہا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 16تا 18مارچ 2015 تک جاری رہے گی اور اس کی کامیابی کیلئے تمام محکمہ جات کے افسران محنت ، لگن اور جذبے سے کام کریں اور اس میں کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ42ہزار736بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے1210ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں1039موبائل ٹیمیں ‘121فکسڈ اور 50ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :