کراچی میں جاری پولیو مہم میں پانچ ہزارسے زائد بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے گئے،ایڈیشنل آئی جی کراچی

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کراچی میں جاری پولیو مہم میں پانچ ہزارسے زائد بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے گئے،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبونے کہاہے کہ شہرکے کچھ علاقے پولیو کے خطرناک ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کی حساس یونین کونسلوں میں پولیو مہم پولیس اوررینجرز کے پہرے میں جاری ہے،اورنگی ٹاون یوسی سات میں لگائے گئے کیمپ میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو مفت دوائیں بھی فراہم کی گئیں ،ایڈیشنل آئی جی کراچی،پولیوسندھ کی انچارج شہناز وزیرعلی اور کمشنر کراچی نے کیمپ دورہ کیا ، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبوکا کہنا تھا کہ ملیر،گلشن بونیرسمیت دیگرعلاقے تاحال پولیو مہم کے لئے خطرناک ہیں۔

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں شہر میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی۔اس موقع پر شہناز وزیرعلی کا کہنا تھا کہ کراچی میں اکتوبر سے اب تک کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا۔مہم کے دوران جاری مکینوں کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے چاہیں تاکہ معزوری سے بچا جاسکے۔شہر میں پولیو مہم مختلف اوقات میں جاری ھے حکومت کا عزم ھے کہ سندھ سمیت کراچی سے پولیو کا خاتمہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :