بشام ،شانگلہ کروڑہ سے سوات جانیوالی مسافر گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت کے باعث اُلٹ گئی ، 24مسافر شدید زخمی

12زخمی طبی امداد کے بعد فارغ ،12کی حالت نازک ہونے پر سیدوٹیچنگ ہسپتال منتقل

ہفتہ 14 مارچ 2015 20:50

بشام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) شانگلہ کروڑہ سے سوات جانیوالی مسافر گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت کے باعث اُلٹ گئی ،24مسافر شدید زخمی ،12زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا جبکہ 12کی حالت نازک ہونے پر سیدوٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا ۔پولیس تھانہ خورشید خان شہید کے محرر باچاذادہ کے مطابق ہفتے کے روز شانگلہ کروڑہ سے سوات مینگورہ جانیوالی مسافر وین نمبرPSA-1449۔

10بجکر45منٹس پر ڈرائیور سید محمد کی لاپرواہی کے باعث موڑکاٹتے ہوئے اُلٹ گئی جس کی نتیجے میں وین میں سوار خواتین سمیت24مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوازخیلہ منتقل کیا جہاں سے 12شدید زخمیوں کو سیدوٹیچنگ ہسپتال مینگورہ سوات منتقل کیاگیا ۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 8افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 12مسافروں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ۔

زخمیوں کا تعلق ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں کروڑہ ،سانگڑئی ،بیلے بابا اور دیگر علاقوں سے ہے ۔زخمیوں میں ڈرائیور سید محمد ،عزت گل ،مسماة بخت نصیبہ ،مسماة صائمہ ،اداش خان ،فضل رحمن ،گلزاراحمد ،مسماة رابعہ ،مسماة گل خیرون ،مسماة فاطمہ ،عقل ذاہد ،باچارحمان ،محمد اقبال ،شاہ خالد ،گل شیر ،محمدحیات ،مسماة نور ملکہ ،مسماة باچارحمت،سید الرحمن ،احسان علی ،عرفان اللہ اور فضل نعیم شامل ہیں ۔حادثے پر شانگلہ کے سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور آفسوس کا اظہا رکیا ہے۔
؎

متعلقہ عنوان :