جڑانوالہ،مقامی شوگر ملز کی طرف سے گنے کی رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر کسان سراپا احتجاج

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:37

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) مقامی شوگر ملز کی طرف سے گنے کی رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر کسان سراپا احتجاج۔ کچہری چوک بلا ک کر کے مقامی انتظامیہ اور ملزانتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کا گھیراؤ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسین شوگر ملز انتظامیہ نے کسانوں سے اْدھار گنا خرید کر رقم کی ادائیگی روک دی ہے جس پر تحصیل بھر کے کسانوں نے مقامی زمیندار رائے شاہد خضر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور کچہری چوک میں روڈ بلاک کر کے مقامی اور ملز انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

بعد ازاں سینکڑوں کسانوں نے ٹی ایم اے میں قائم اے سی آفس کا گھیراؤ کر لیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر ظہیر انور جپہ نے دفتر سے باہر آ کر اْن سے مذاکرات کئے اور اْنہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ ڈی سی او فیصل آباد کے نوٹس میں تمام معاملہ لائیں گے اور اْن کے مسائل حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔کسانوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات کے بعد دفتر کا گھیراؤ ختم کر دیا تاہم اعلان کیا کہ وہ سوموار 16 مارچ کو صبح 9 بجے شوگر ملز کے سامنے دھرنا دیں گے اور اپنے مطالبات منوائے بغیر وہاں سے نہیں اْٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :