فاٹا بنیادی سہولیات سے محروم،

50 فیصد تعلیمی ادارے تباہ‘ صحت کے انتہائی ناقص انتظام کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

اتوار 15 مارچ 2015 16:18

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) فاٹا بنیادی سہولیات سے محروم‘ 50 فیصد تعلیمی ادارے تباہ‘ صحت کے انتہائی ناقص انتظام کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا میں 1997ء پہلے مخصوص لوگ ووٹ ڈالتے تھے اس وقت پیسے والے ہی الیکشن میں حصہ لے سکتے تھے۔ جب فاٹا کو بالغ رائے دہی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی تو کئی عام لوگ بھی اس میں امیدوار بننے لگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا میں اصلاحات کی انتہائی ضرورت ہے تعلیمی اداروں کی از سر نو تعمیر اور بنیادی صحت کی سہولیات میں اضافہ بھی ناگزیر ہے

متعلقہ عنوان :