پنڈی گھیب میں 35307بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انتظامات مکمل

پیر 16 مارچ 2015 12:21

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) پنڈی گھیب میں پانچ سال تک کے 35307بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی او آفس پنڈی گھیب نے بچوں کو پولیو پلانے کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیو کے قطرے 16،17،18اور 19تاریخ تک پلائیں جائیں گے اس سلسلے میں 109ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں94ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی12ٹیمیں بنیادی مرکز صحت میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گی3ٹیمیں بس سٹینڈ پنڈی گھیب، ڈھلیاں اور کھوڑ بس سٹینڈ پر پولیو کے قطرے پلائیں گیں۔ڈی ڈی او ڈاکٹر منظور حسین ، اور حافظ ضیاء الرحمن تمام کاموں کی نگرانی کریں گے۔پولیو کی ٹیمیوں کیلئے سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :