بیرسٹرسلطان انقلابی سیاستدان ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کوبین الاقوامی سطح پراجاگر کرنے میں نمایاں کرداراورکشمیری قوم کواپنی آزادی کیلئے بیدارکیا ‘سیاسی پلیٹ فارم مہیاکرنے میں نمایاں کردارادا کیا ‘ایسے بڑے سیاسی رہنما آزادکشمیر میں پاکستان اورکشمیر کیلئے فخر ہیں ‘میرپورکی دھرتی کے سپوت کا میرپورسے انتخاب میں حصہ لینا میرپور کے عوام کیلئے نیک شگون ہے

سابق وزیرصحت سردارمحمداصغرآفندی کا میرپور کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال

پیر 16 مارچ 2015 14:02

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سابق وزیرصحت سردارمحمداصغرآفندی نے کہاکہ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری انقلابی سیاستدان ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کوبین الاقوامی سطح پراجاگر کرنے میں نمایاں کرداراداکیاہے اورکشمیری قوم کواپنی آزادی کیلئے بیدارکیا اورسیاسی پلیٹ فارم مہیاکرنے میں بھی نمایاں کردارادا کیا ایسے بڑے سیاسی رہنما پورے آزادکشمیر میں پاکستان اورکشمیر کیلئے فخر ہیں میرپورکی دھرتی کے سپوت کا میرپورسے انتخاب میں حصہ لینا میرپور کے عوام کیلئے نیک شگون ہے ایسے بڑے لیڈر کے مقابلہ میں امیدوار کھڑا ہونا ہی نہیں چاہیئے اگر چھوٹی سوچ کے لوگوں نے مقابلہ کیا ہے جن کوآٹے دال کا بھاوٴ معلوم ہوجائے گا۔

سردارمحمداصغرآفندی نے میرپورالیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سلطان محمود اپنی پہچان رکھتے ہیں انکوکسی سہارہ کی ضرورت نہیں ہے اب بفضل ربی کپتان پاکستان عمران خان بھی ساتھ ہیں اب مستقبل پی ٹی آئی کاہے اورلوگوں کاجوق درجوق شامل ہونا اعلی قیادت کا ثمرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستانی عوام کی خدانے سنی اورعمران خان جیسے عظیم ہیرو کومسیحا بناکر بھیجنا جواب استحصالی ٹولے کیلئے یوم حساب آپہنچا ہے۔

جس کی وجہ سے تمام سیاسی ٹھیکدار وں کو تشویش میں مبتلا کردیاہے انہوں نے کہاکہ ہم سب بیرسٹر سلطان محمود کیساتھ ہیں جو ماضی حال مثالی سیاستدان کا ہے پی پی پراب غیارکا قبضہ ہے اس لئے آئے روز زوال پزیر ہورہاہے انہوں نے کہادنیا عالم ہمارے لیڈر بیرسٹرسلطان کو جانتی ہے جبکہ دیگر لیڈروں کواپنے گھر میں پہچان نہیں ہے۔