جھل مگسی ‘ گیسٹرو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 افراد ہوگئی

جمعہ 3 اگست 2007 15:03

جھل مگسی(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اگست 2007) بلوچستان میں جھل مگسی کے علاقے کوٹٹرامیں گیسٹرو کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقے کوٹٹرامیں سیلاب کا پانی پینے سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

خراب پانی استعمال کرنے کے سبب چھ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، ان میں دو سالہ ناہدہ بنت محمد رمضان، ایک سالہ مومل اور ایک سالہ لکشمی ،تین سالہ غوث بخش ولد جبل خان، دو سالہ مٹھو ولد خمیسہ خان، چھ سالہ شمائلہ ولد محمد اکرم، چالیس سالہ محبت خان مگری شامل ہیں۔

70سے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اورپچیس افراد کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی افراد نے الزام لگایا کہ محکمہ ہیلتھ نے اب تک مناسب اقدامات نہیں کئے ہیں۔