سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کی تین روزہ مہم شروع ہوگئی

پیر 16 مارچ 2015 16:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کی تین روزہ مہم شروع ہوگئی ہے‘ جو 18 مارچ تک جاری رہے گی محکمہ صحت نے 5 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو تین روزہ مہم کے دوران قطرے پلانے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگی اس کے علاوہ محکمہ صحت نے ریلوے اسٹیشنز‘ لاری اڈوں‘ ویگن اسٹینڈز پر بھی خصوصی ٹیمیں تعینات کردی ہیں جو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائینگی اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے فوری رابطہ کرلئے ہیلپ لائن نمبر بھی 0800-02345 جاری کیا ہے جس پر کال کرکے بچوں کو قطرے پلوانے کیلئے اطلاع دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :