جنوبی کوریا ، خودکشی پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف

منگل 17 مارچ 2015 12:31

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)جنوبی کوریا نے طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے ایسے جدید اسمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے جو خودکشی کے لفظ کو اسکین کرکے اس کا الرٹ جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات سماجی مسئلہ بن گئے ہیں جس کو حل کرنے کے لیے حکومت نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے جس میں طلبا کے موبائل فونز کے لیے ایسی ایپلی کیشنز تیار کرائی گئی ہیں جو ان کے موبائل فون سے بھیجے گئے پیغامات کا تجزیہ کریں گی۔

یہ جدید ایپلی کیشنز بار بار خودکشی کا لفظ آ نے پر اسے اسکین کرکے اس کے بارے میں الرٹ جاری کرے گی جس کے بارے میں وزارت تعلیم ان طلبا کے والدین کو ایگاہ کرے گی۔واضح رہے یہ جنوبی کوریا میں مختلف تعلیمی اداروں میں داخلہ ٹیسٹوں کے بارے میں طلبا انتہائی حساسیت کاشکا ر ہیں جس کے نتیجے میں 2009 سے لے کر 2014 تک 878 طلبا نے ٹیسٹ میں ناکامی پر اقدام خودکشی کیا تھا جب کہ گزشتہ سال بھی 118 خودکشی کے واقعات سامنے آ ئے تھے۔