حلقہ 2میں پیپلزپارٹی فاروڈ بلاک میں پارٹی نظریاتی کارکن شریک ہو ئے ہیں‘پیرسید مہر علی شاہ بخاری

منگل 17 مارچ 2015 13:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)پیپلزپارٹی کے رہنماء پیرسید مہر علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ حلقہ 2میں ایم ایل اے کی طرف سے کارکنوں کے نظر انداز کرنے کے باعث پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔ حلقہ 2میں پیپلزپارٹی فاروڈ بلاک میں پارٹی نظریاتی کارکن شریک ہو ئے ہیں۔ہماری اس کاؤش سے کارکنوں کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث اجلاس میں شریک لوگوں کو وزیراطلاعات اوران کے ساتھی اب ملاقات کر کے سن رہے ہیں ۔

پیپلزپارٹی کی قیادت ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف خبریں لگانے سے کچھ نہیں ہوتا۔ وزیر حکومت اور دیگر حکومتی کارندوں کو چاہیے کہ وہ حلقہ کے مسائل پر توجہ دیں۔ہم میرٹ کی پامالی اور چند لوگوں کو نوازنے کی پالیسی کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

ہم پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں اور ہمارے صدقے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔

آج فریاد مغل،حاجی اعظم سمیت کئی کارکن سائیڈ پر لگا کر ہمارے خلاف خبریں لگوائی جا ئی ہیں ۔ہم نے حلقہ کی عوام سے الیکشن مہم میں ایم ایل اے کی ایما ء پر وعدے کیے اور آج ایم ایل اے حلقہ نمبر دو مظفرآباد ہمیں طعنے دیتے ہیں۔ ہم حلقہ کے مسائل پر بات کرتے ہیں۔ نیلم جہلم کے پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل جوں کے توں پڑھے ہوئے ہیں۔اور ایم ایل اے حلقہ میں وعدے پورے نہیں کر رہے۔

چند لوگ وزیر اطلاعات کو سب ٹھیک ہے کی رپورٹ دیتے ہیں۔ جو سراسر خلاف حقائق ہے۔ وزیر حکومت حالات کا جائزہ لیکر فیصلہ کریں اور پیپلزپارٹی کی قیادت ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے۔حلقہ نمبر دو لچھراٹ کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ہر جماعت مظفرآباد کے ایک وارڈ میں پارٹی ٹکٹ دیتی ہے جس کے باعث حلقہ کی عوام کا استحصال ہو رہا ہے ہم نے اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کی ہے اور ہر محاذ پر حق کے لیے جدوجہد کریں گے۔ہم پر پیسے لینے کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکھیں۔وزیر حکومت کچھ نہیں دیتے اور کون پیسے دے گا۔وزارت کی ایما ء پر حلقہ کی لوگوں سے اپنی مرضی کی خبریں لگوانے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔