ھنگو، محکمہ صحت کے ضلعی دفتر اور بی ایچ یو پر محکمہ انٹی کرپشن کے اچانک چھاپے

منگل 17 مارچ 2015 14:16

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) ھنگو محکمہ صحت کے ضلعی دفتر اور BHUs پر محکمہ انٹی کرپشن کے اچانک چھاپے ای ڈی او ہیلتھ آفس توغ سرائے اور محمد خواجہ میں عرصہ دراز سے فرائض سے غائب عملہ کیخلاف محکمانہ کاروائی کی ہدایت جاری،دفتری ریکارڈ اور حاضریاں بھی چیک کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائر یکٹرا نٹی کرپشن کے پی کے ضیاء اللہ کی خصوصی ہدایت اور AD کوہاٹ ریجنل علی حسن کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ انچارج انٹی کرپشن حضرت عمر نے عملہ کے ہمراہ اچانک محکمہ صحت کے ہنگو کے ضلعی دفترسمیت توغ سرائے اور محمد خواجہ ہیلتھ سینٹر پر چھاپے لگا کر عملہ کی حاضریا اور ریکارڈ چیک کیا چھاپوں کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انٹی کرپشن آفیسر حضرت عمر نے بتایا کہ DHO ہیلتھ آفس کے ملیریا سپر وائزر ارسلان حیدر، جونئیر کلرک اسد علی خان،جونئیر کلرک ثمین خان، جبکہ BHU محمد خواجہ میں وارڈ اردلی محمد شعیب کئی ماہ سے اور چوکیدار تجمل BHU میں ڈیوٹی دینے کی بجائے DHOہنگو کی فرائض خدمات پر مامور پایا گیا، محکمہ انٹی کرپشن کے اچانک چھاپوں پر محکمہ صحت دفتر اور ہل چل مچ گئی دریں اثناء BHU توغ سرائے دورے کے موقع پر مذکورہ ہیلتھ سینٹر موجود جبکہ عرصہ دراز سے اکثریتی آسامیاں خالی ایک عرصہ سے خالی پائی گئی حضرت عمر نے بتاے کہ محکمہ صحت میں فرائج میں غفلت اور بے قاعد گیوں کے خلاف تفصیلی رپورٹ اور سفارشات محکمہ کاروائی کیلئے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے اور محکمہ انٹی کرپشن ہنگو محکمانہ مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :