لیبیا میں طبی عملہ اغوا نہیں ہوا،خبریں بے بنیا د ہیں، منیلا حکومت

منگل 17 مارچ 2015 14:56

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) فلپائن نے لیبیا میں داعش کے ہاتھوں طبی عملے اغواء کی خبروں کو مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے حکام نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ لیبیا کے ایک ہسپتال میں خدمات سر انجام دینے والی چار نرسوں کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجووٴں نے اغوا کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

منیلا حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ دراصل ان نرسوں کو ان کے دوستوں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستہ ایک گروہ نے گزشتہ روز ان نرسوں کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :