سو ئی ،ایف سی بلو چستان کی جانب لنجو سغاری میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

منگل 17 مارچ 2015 17:36

کو ئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے گزشتہ روزسوئی کے علاقے لنجوسغاری میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام ،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں ہزاروں روپے کی ادویات تقسیم کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے گزشتہ روزسوئی کے علاقے لنجو سغاری میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیا گیاجس سے علاقے کے لو گو ں کی بڑی تعدادنے استفادہ کیا۔

کیمپ میں 229 مریضو ں کا معائنہ کیا گیا جس میں67 عورتیں،98بچے اور64مرد شامل تھے۔ مریضو ں میں ہزاروں روپے کی ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔کمانڈنٹ سوئی رائفلز کرنل محمد عمران راؤنے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجودمریضو ں سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیر افگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :