ملتان‘سوائن فلو کے شبہ میں زیرعلاج مریض زندگی کی بازی ہار گیا

منگل 17 مارچ 2015 19:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء)ملتان میں سوائن فلو کے شبہ میں نشتر اسپتال میں زیر علاج مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔ نوجوان کی میت آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ملتان کے نواحی علاقہ تونسہ کے رہائشی سعید احمد کو تین ہفتے قبل سوائن فلو کے شبہ میں نشتر اسپتال لایا گیا تھا،جہاں پر بیس دن زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کو متاثرہ نوجوان دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سعید احمد میں سوائن فلو کی تصدیق نہیں ہو سکی۔نشتر اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظہر الخالق کے مطابق نوجوان کی موسمی زکام کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔ مرحوم کی میت اس کے آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے۔