باجوڑ ایجنسی،مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو رضاکار جاں بحق ، سیکیو ر ٹی اہلکا ر زخمی

بدھ 18 مارچ 2015 13:37

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواح گئی کے علاقے کامان گرا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیو رضاکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواح گئی میں معمول کے مطابق پولیو مہم جاری تھی کے مسلح افراد کی جانب سے پولیو رضا کاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ایک ایک اہلکار زخمی ہوا ہے پولیس کے مطابق معمول کے مطابق پولیو مہم جاری تھی کہ افغان بارڈر کے قریبی علاقہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواح گئی میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر روح اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے چونکہ سرحدی علاقے میں فائرنگ کی گئی ہے جس کی وجہ سے تاحال ملزمان کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے واضح رہے کہ فاٹا میں 2 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں 2 لاکھ 23 ہزار بچوں کو پولوی ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز بھی ماتھرہ میں پولیو مہم کے دوران پولیو ورکر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکر اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :