فرانسیسی پارلیمنٹ نے موت آجانے تک آرام کی نیند کے قانون کی واضح اکثریت سے منظوری دیدی

بدھ 18 مارچ 2015 14:21

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) فرانسیسی پارلیمنٹ نے موت آجانے تک آرام کی نیند کے قانون کی واضح اکثریت سے منظوری دیدی غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو سالوں کی بحث و گفتگو کے بعد قانون کو 34 کے مقابلے میں436 ووٹوں کی اکثریت سے منظوری دی گئی ‘ 83 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

قانون کے تحت مجبوری کی موت اور خودکشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم لاعلاج بیماریوں میں مبتلا افراد کی، موت آجانے تک مسلسل گہری نیند کی طرف اشارہ کیا گیا جائزے کا عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک اس قانون سے متعلق ہزار بار اصلاح انجام پاچکی ہے اور فرانس میں انسانی حقوق کے طرفداروں اور اسی طرح مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماوٴں کی مخالفت کے سبب اب تک ایسا کوئی قانون پاس نہیں ہوسکا کہ جس کے تحت لوگوں کی موت کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :