جدید سنگا پور کے بانی کی طبیعت مزید بگڑ گئی

بدھ 18 مارچ 2015 16:28

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء )جدید سنگاپور کے بانی لی کوان یْو کی طبیعت بگڑتی مزید بگڑ گئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 91 سالہ لی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نمونیے کے شدید حملے کے بعد انہیں پانچ فروری کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں انفیکشن کی شکایت بھی ہو گئی تھی۔ سنگاپور کے پہلے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے والے لی نے اپنے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کا شمار ایشیا کے بڑے سیاسی رہنماوٴں میں ہوتا ہے۔