جھڈو کے نزدیک گاؤں ہوت چروان میں 4 سالہ بچے میں پولیو وائرس کا خدشہ

بدھ 18 مارچ 2015 16:44

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) جھڈو کے نزدیک گاؤں ہوت چروان میں چار سالہ معصوم بچے کی ٹانگیں مڑ گئیں ، ڈاکٹروں نے پولیو کا شک ظاہر کردیا ،چار سالہ طارق علی ولد آچار ہوت تین دن مسلسل بخار میں مبتلا رہا جس کے بعد اسکی ٹانگیں مڑ گئیں ، قادر ہوت نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ٹنڈو غلام علی کے ڈاکٹر اسماعیل خاصخیلی کو معائنہ کروایا تو انہوں نے شک ظاہر کیا کہ بچے پر پولیو وائرس کا حملہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :