ڈاکٹرز جدید طبی تحقیق اور عصری رجحانات سے خود کو باخبر رکھیں تاکہ احسن انداز میں دُکھی انسانیت کی خدمت کرکے اپنے مقدس پیشے کا حق ادا کریں، حکومت ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کریگی
خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفرسید کا تقریب سے خطاب
بدھ 18 مارچ 2015 17:41
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء )خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفرسید نے ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ جدید طبی تحقیق اور عصری رجحانات سے خود کو باخبر رکھیں تاکہ احسن انداز میں دُکھی انسانیت کی خدمت کرکے اپنے مقدس پیشے کا حق ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں گرینڈ ڈاکٹرز الائنس کے نو منتخب کابینہ کے حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ طب انتہائی مہذہب پیشہ ہے اور اس پیشے سے وابستہ ماہرین ذہین اور قابل احترام ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا اس صوبے کے ڈاکٹر قابل اور محنتی ہے اور انہیں صوبے کے طبی ماہرین پر بجا طور پر فخر ہے۔ وزیر خزانہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کی صوبے بھر میں اہمیت ہے کیونکہ یہ ادارہ مریضوں کے بوجھ اُٹھانے اور ایمرجنسی میں بہتر خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.