قومی پولیو مہم کے پہلے 2 دن

جمعرات 19 مارچ 2015 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) قومی پولیو مہم کے پہلے دو دن کے دوران ملک بھر میں 16400 خاندانوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے اس کے علاوہ 610333 بچے ایسے تھے جو پولیو کے قطروں سے اس لئے محروم رہے کیونکہ جب پولیو کی ٹیموں نے ان کے گھروں کا دورہ کیا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق 2015 کی تیسری قومی پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جس میں 5 سال کے 3.5 ملین کم عمر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے رپورٹ کے مطابق لگ بھگ 80 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور مقررہ مراکز پر 9000 ٹیمیں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر 4000 ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ایک عہد یدار کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فیصلہ کہا گیا کہ یہ مہم پنجاب کے 36 اضلاع ،خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع ، بلوچستان کے 30 اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں سر انجام دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

7 ایجنسیوں اور فاٹا کے 6 اور اسلام آباد کے 2 اضلاع بھی مہم کا حصہ تھے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ مہم بعض علاقوں میں سیکیورٹی ورکرز کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :