وزیر اعظم سے بیت المال کا سالانہ بجٹ 2 ارب سے 8ارب کرنے کی گزارش کی ہے ‘بجٹ کی کمی کی وجہ سے نادرا مریضوں اور طلباء و طالبات کے متعدد کیسز التواء میں پڑے ہیں‘ فاٹا میں جلد ہی بیت المال کا دفتر قائم کرینگے
وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کاجے یو آئی(ف)کے مولانا گوہر شاہ کے توجہ دلاؤ نوٹس پرجواب
جمعرات 19 مارچ 2015 16:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان بیت المال کا سالانہ بجٹ دو ارب روپے سے بڑھا کر 8ارب روپے کرنذے کی گزارش کی ہے کیونکہ بجٹ کی کمی کی وجہ سے نادرا مریضوں اور طلباء و طالبات کے متعدد کیسز التواء میں پڑے ہیں، فاٹا میں جلد ہی بیت المال کا دفتر قائم کریں گے۔
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان بیت المال بہت اچھا کام کر رہا ہے، یتیموں کی مدد کر رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ جس حد تک ممکن ہو اس کے بجث میں اضافہ کرے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت کو ہدایت کی کہ ایوان کا متفقہ مطالبہ ہے کہ پاکستان بیت المال کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ جمعرات کو وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے جے یو آئی(ف)کے مولانا گوہر شاہ کے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ یہ ایک اہم توجہ دلاؤ نوٹس ہے، اس پر کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان بیت المال کا انتہائی اہم کردار ہے جو سیلاب میں ،تھر میں خشک سالی اور آئی ڈی پیز میں بھی کام کر رہا ہوتا ہے، پاکستان بیت المال نے خطرناک بیماریوں کے علاج کیلئے غریبوں کیلئے ون ونڈو شروع کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.