سرگودھا،تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ‘ خاتون سمیت دو ورکرز شدید زخمی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ‘ خاتون سمیت دو ورکرز شدید زخمی‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی گئی‘ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے آہلی آمرہ میں محکمہ صحت کی پولیو ٹیم کے تین ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں تین مسلح موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں گل بن فاروق‘ شگفتہ بی بی اور نصیر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘ واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقہ میں پھیل گئی‘ ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کرکے ناکے لگادیئے گئے‘ اور ملزمان کی تلاش جاری ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تینوں ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں مسلح موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجہ میں تینوں ورکرز زخمی حالت میں ہیں پولیس تھانہ بھیرہ مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :