مردان میں پولیو مہم 7 اگست سے شروع ہو گی، 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

ہفتہ 4 اگست 2007 15:48

مردان (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04 اگست 2007) ضلع مردان میں پولیو مہم 7 اگست سے شروع ہو گی، تین روزہ مہم کے دوران 3لاکھ 66 ہزار 428 بچوں کو پولیو کی خطرناک بیماری سے بچاؤ کے ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے 851 پولیو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ای ڈی او محکمہ صحت مردان ڈاکٹر عبدالرحیم نے ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار کی زیر صدارت انسداد پولیو کمیٹی کے ایک اجلاس کو بتائی۔ جس میں ڈی سی او مردان سید مبشر حسین شاہ، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر اعظم، ای ڈی او محکمہ تعلیم میاں ولی محمد، ڈاکٹر عابد ڈاکٹر معتصم باللہ مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں پولیس حکام اور دیگر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :