اسسٹنٹ کمشنرجھنگ کا شکر گنج شوگر مل کا زہریلے پانی اور دیگرگندہ مواد کو سرکاری اراضی میں کھڑا کرنے پرنوٹس ،

ذمہ دران کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ڈ ی سی او کو رپورٹ ارسال

جمعرات 19 مارچ 2015 19:29

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنرجھنگ نے شکر گنج شوگر مل کا زہریلے پانی اور دیگرگندہ مواد کو سرکاری اراضی میں کھڑا کرنے پرنوٹس لے لیا،ذمہ دران کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ڈ ی سی او جھنگ کو رپورٹ ارسال کر دی۔کسی بھی غیر قانونی اقدام کو ہر گزیز برداشت نہیں کیا جائے گا ”دن نیوز“ سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ چوہدری عمران عصمت پنوں کو شہری عمران خان نے تحریری درخواست گزاری جس میں موقف اختیار کیا کہ شکر گنج شوگر مل ٹو بہ روڈ جھنگ سے ملحقہ اراضی جو کہ صوبائی گورنمنٹ کی مالکتی ہے اور ایک با اثر شخص نے کاشتکاری کے غرض سے لیز پر لے رکھی ہے اور اس پر کاشتکاری کرنے کی بجائے شوگر مل مالکان کو کرایے پر دے دی ہے جس میں انہوں نے مل کا گندہ زہریلا پانی اور دیگر زہریلا مواد جمع کر رکھا ہے جس سے علاقہ بھر میں تعفن پھیل چکا ہے اس زہریلے پانی اور مواد سے نہ صرف قریبی کئی ایکٹراراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہے بلکہ زیر زمین پانی بھی پینے کا قابل نہیں رہا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے حلقہ پٹواری نواز لکھنانہ سے رپورٹ طلب کرکے جگہ کا وزٹ کرکے تمام صورتحال کا جائز لیتے ہوئے ذمہ دران کیخلاف کارروائی کے لیے ڈ ی سی او جھنگ نادر چٹھ کو رپورٹ ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عمران عصمت پنوں کو اس معاملے پر ایکشن لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نہ صرف با اثر زمینداروں کیخلاف بلکہ ان سے ساز باز اور اس دھندے کے لیے مبینہ رشوت وصول کرنے والا پٹواری نواز لکھنانہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
؎

متعلقہ عنوان :