فرنٹیئر کو ر بلو چستان کا 23مارچ کی مناسبت سے قلات اور بیلہ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپوں کااہتمام، سینکڑوں مریضو ں کا معائنہ

جمعرات 19 مارچ 2015 19:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) فرنٹیئر کو ر بلو چستان کا 23مارچ کی مناسبت سے قلات اور بیلہ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپوں کااہتمام کیا گیاجس سے علاقے کے لو گو ں کی بڑی تعدادنے استفادہ کیاکیمپوں میں سینکڑوں مریضو ں کا معائنہ کیا گیا جس بڑی تعدادمیں عورتیں بچے اورمرد شامل تھے مریضو ں میں ہزاروں روپے کی ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں کمانڈنٹ قلات سکاؤٹس اور کمانڈنٹ آواران ملیشیاء نے کیمپوں کا دورہ کیا اور کیمپوں میں موجود مریضو ں سے بات کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیر افگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپوں ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں اس مو قع پر مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپوں میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔