صولت مرزا کی ویڈیو بیان سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ، سرفراز بگٹی،
گزشتہ رات ڈیتھ سیل میں بے ہوشی کی وجہ سے پھانسی تین دن کیلئے موخر کر دی گئی، وفاقی وزارت داخلہ کو صولت مرزا کی صحت کے متعلق آگاہ کر دیا گیا،صوبائی وزیر داخلہ کی صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 19 مارچ 2015 22:27
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صولت مرزا کی ویڈیو بیان سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں گزشتہ رات ڈیتھ سیل میں بے ہوشی کی وجہ سے پھانسی تین دن کیلئے موخر کر دی گئی اور وفاقی وزارت داخلہ کو صولت مرزا کی صحت کے متعلق آگاہ کر دیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی داخلہ نے کہا کہ صولت مرزا بیان کہاں ریکارڈ ہوا تعین کے بعد تحقیقات ہوگی صولت مرزا کی ویڈیو ڈیتھ سیل کی ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب صولت مرزا کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت میں ان کی صحت کے بارے آگاہ کیا تھا اور وفاقی حکومت نے صولت مرزاکی پھانسی 72گھنٹوں کیلئے موٴخر کردی گئی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کو عدالت میں پیش کرنے سے متعلق ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیاانہوں نے کہا کہ نادراہر طرح کے حالات میں اپنا کام بخوبی سرانجام دے رہا ہے موبائل سروسز کیلئے نادرا کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ 40ہزار لاکھ شناختی کارڈز کی تحقیقات کی جارہی ہیں جلد ان بلاک شناختی کارڈز جاری کردئیے جائیں گے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.