آنکھوں کے امراض کو روکنے کیلئے آئی کیمپوں کا انعقا د نا گزیر ہے، ارشد وارثی

جمعہ 20 مارچ 2015 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) فی زما نہ آنکھوں کے بڑھتے ہوئے امراض کو روکنے کے لئے تسلسل کے ساتھ آئی کیمپوں کا انعقاد نا گزیر ہے جبکہ یہ کیمپس روزانہ کی بنیاد پر شہر قائد اور اسکی مضا فا تی بستیوں میں بھی منعقد کئے جا نے چاہئیں ۔ اسی طرح آنکھوں کے امراض کے حوالے سے عمو می آگاہی کے پر وگرامز کا بھی انعقاد ہو نا چاہیے، تاکہ عوام خود کو آنکھوں کی بیماریوں سے تحفظ کے لئے احتیا طی تدابیر اختیار کر سکیں۔

ان خیالا ت کا اظہا ر اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ضلع وسطی سید ارشد وارثی نے گزشتہ روز حو اعلم الشفا ء ٹرسٹ کے تحت الشیخ آئی اینڈ ذیا بیطس اسپتال بلاک جے نارتھ ناظم آبا د میں منعقد ہ آئی اینڈ ذیا بیطس کیمپ کی افتتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئر مین ممتا ز سماجی اور روحا نی شخصیت شاہ واحد علی رحمانی قادری، روٹری کلب سی ویو کے صد ر شفیق احمد قاسمی، کریم داد جمالی، ریحا نہ حفیظ، سمیر اانو ر، محمدشا کر ، پی آر او بینا فصا حت، ڈاکٹر ارشد روحوی، ارسلان رحمانی و دیگر نے بھی اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔

مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی نے اپنے خطاب میں ٹرسٹ اور ٹرسٹ کے چیئر مین واحد علی رحمانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا اوراپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں شاہ واحد علی رحمانی قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ آئی کیمپوں کے انعقا د کا سلسلہ شہر قائد کے مضا فا تی علا قوں اور غریب ترین بستیوں میں بھی شروع کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اہل ثروت اور مخیر شخصیات آگے آکر ان کے کام میں معاونت کریں تاکہ غریب و مجبور افراد کو بینائی کی محرومی سے بچایا جا سکے۔

انہیں بروقت طبی امد اد فراہم کر کے معذور ہو نے سے بھی محفوظ رکھا جا سکے واحد علی رحمانی نے بتایا کہ ان کے کیمپ سے ہر سال ہزاروں افراد مستفید ہو تے ہیں۔ اس موقع پر280 مریضوں کے آنکھوں کے فیکو سرجری کے تحت آپریشن کیے گئے اور انہیں تمام ادویا ت بھی مفت فراہم کی گئیں، جبکہ 5400 افراد کی آنکھوں اور شوگر کی اوپی ڈی ہوئی اور 1180 مریضوں میں نزدیک نظر کے چشمے بھی مفت تقسیم کیے گئے۔