20ارب کا لاہور کیبل کار منصوبہ 5 کروڑ غریب عوام سے مذاق ہے‘ عوامی تحریک پنجاب،
پنجاب حکومت قیمتی وسائل صاف پانی ،تعلیم اورصحت کی سہولتوں پر خرچ نہیں کرنا چاہتی ‘ایک طرف لاہور کے 147 سکول نجی شعبے کے حوالے کر دئیے گئے ، دوسری طرف شیخ چلی منصوبے بن رہے ہیں‘ایگزیکٹو کونسل کے اجلا س سے خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، شیخ زاہد فیاض و دیگر کا خطاب
جمعہ 20 مارچ 2015 18:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی صدر بشارت جسپال کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شہباز حکومت کے 50ارب روپے کے لاہور ایکسپریس وے منصوبے کے بعد 20ارب روپے مالیت کے لاہور چیئر لفٹ کے ”شیخ چلی “منصوبے کی فزیبلیٹی کی تیاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبہ کے 5کروڑ انتہائی غریب عوام سے سنگین مذاق قرار دیا گیا ۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے خصوصی طور پر شرکت کی دیگر رہنماؤں میں شیخ زاہد فیاض، فیاض وڑائچ، چودھری مظہر، راجہ زاہد، ولایت قیصر، احمد نوازانجم، ساجد بھٹی،جواد حامد نے شرکت کی۔ اجلاس میں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور کینال کے اوپر 22 کلو میٹر طویل ”کیبل کار “بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ، لاہور کینال روڈ پر آہنی پل اسی مقصد کیلئے ایڈوانس میں ہی تیار کیے گئے ہیں جو اسٹیشن کا کام دینگے، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی لاہور کے عوام کو قطعاً ضرورت نہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کے یہ خلائی منصوبے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں، لاہور کی خوبصورتی کے خلاف شہباز حکومت کے ” ہولو کاسٹ“ کے ردعمل میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے عوام کو اٹھنا ہو گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.