راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی قائمہ کمیٹی برائے کاروباری طبقہ کی سماجی ذمہ داری کا اجلاس

جمعہ 20 مارچ 2015 18:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے کاروباری طبقہ کی سماجی ذمہ داری کا اجلاس راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید امجد نے کی جبکہ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر سید اسد مشہدی اور دیگر اراکینِ کمیٹی بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی عبدالمجید امجد نے کہا کہ قائمہ کمیٹی جلد ملک کے تمام چیمبرز کی قائمہ کمیٹیز برائے کاروباری طبقہ کی سماجی ذمہ داری کا مشترکہ اجلاس راولپنڈی چیمبر میں منعقد کرے گی تا کہ مشترکہ حکمت عملی اپنائی جا سکے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے کارپوریٹ سیکٹر کو چی ایس آر کی مد میں پابند کیا ہوا ہے جسکی رو سے ہر کمپنی مطلوبہ رقم سماجی ذمہ داری پر صرف کرنے کی پابند ہو گی اگر کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ ہر شخص ذمہ داری کا مظاہر ہ کرے اور اللہ کے دیے ہوئے مال سے مستحق لوگوں کو سہولیات بہم پہنچائے تو تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کاروباری برادری میں سماجی شعور اجاگر کرنے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کر رہے ہیں تا کہ آگاہی مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ صاحب حیثیت افراد کا نیٹ ورک بنا کر رفاع عامہ کا بڑا منصوبہ شروع کیا جا سکے ۔راولپنڈی چیمبر کے صدر سید اسد مشہدی نے چیئرمین کمیٹی کو چیمبر کی طرف سے اپنے بھر پور تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سماجی کاوشوں سے راولپنڈی چیمبر کی سماجی خدمات کا دائرہ کار وسیع ہو گا اور چیمبر غریب عوام کی مزید بہتر طریقے سے خدمت کر سکے گا ، انہوں نے چیمبر کے جاری سماجی کاموں کے بارئے میں کمیٹٰ کو تفصیل سے آگاہ کیا اور چیمبر کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین