خیبر پختونخوا میں ”صحت کا اتحاد“ پروگرام کے تحت پولیو سے بچاؤ کا تیسرا راؤنڈ مکمل،

تین روزہ اس راؤنڈ کے دوران صوبہ بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 51لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

جمعہ 20 مارچ 2015 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا میں ”صحت کا اتحاد“ پروگرام کے تحت پولیو سے بچاؤ کا تیسرا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ تین روزہ اس راؤنڈ کے دوران صوبہ بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 51لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو مجموعی ہد ف کا 96فیصد ہے ۔ باقی ماندہ اہداف کے حصول کیلئے خصوصی سرگرمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں 199623بنوں میں 174697بٹگرام میں85267 بونیر میں 192058چارسدہ میں 262182چترال میں 16379ڈی آئی خان میں 295948دیر لوئیر میں 279439دیر اپر میں 192168ہنگومیں 115259ہرپور میں 185620کرک میں 127442کوہاٹ میں 184756کوہستان میں 47630لکی مروت میں 165493ملاکنڈ میں 124972مانسہرہ میں 166420مردان میں 370892نوشہرہ میں258085پشاور میں 714283شانگلہ میں 159220صوابی میں 247144سوات میں 430494اورٹانک میں79539 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ ضلع تور غر سے حتمی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ۔

اس دوران کچھ اضلاع میں بعض والدین کی طرف سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے واقعات بھی سامنے اگئے ہیں جس میں پشاور سرفہرست ہے جہاں اس نوعیت کے تقریباًدس ہزار واقعات سامنے آگئے جنھیں کور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :