چارسدہ، ضلع بھر کے 263273 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں سے 262960بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے،نور ولی خان ،

پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین نہ دینے کے پاداش میں گرفتار 225والدین کو رہا کر دیا ہے، کمشنر چارسدہ

جمعہ 20 مارچ 2015 21:42

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ضلع چارسدہ میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے پلانے سے انکاری 225والدین کی گرفتار اور رہائی عمل میں لائے گئی ،جبکہ ضلعی بھر کے 263273 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں سے 262960بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرچارسدہ اور پولیو فوکل پرسن نور ولی خان نے ضلع کے تمام یونین کونسلز کے یوپیک چئیر مین اور ڈاکٹرز کیساتھ خصوصی مینٹنگ کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ڈی ایچ ،ای پی آئی کوآرڈنیٹر ،ڈبلیو ایچ او ، یونیسف اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نور ولی خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے چارسدہ میں پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہ دینے کے پاداش میں 225والدین کی گر فتاری اور رہائی عمل میں لائی گئی پولیو مہم کے دوران 225 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں لائے گئی لیکن بعد میں اپنے بچوں کو قطرے پلانے کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے متعلق اعداد و شمار بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 263273 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں سے 262960بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 2464بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا جس میں سے 1913بچوں کو ویکسین پلا دی گئی ہیں جبکہ باقی ماندہ 551بچوں کو بھی اگلے دوروز میں ویکسین پلادی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس وقت صوبے بھر میں پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کے پاداش میں گرفتار ی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ مشیل تھئیرغیں کے مطابق وہ پاکستان میں پولیو سے انکاری والدین کے حامی نہیں ہے اور ان کے نزدیک بچوں کو پولیو کی وجہ سے گرفتاری ایک جبری عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :