محکمہ صحت میں تین ڈاکٹروں کی ڈسٹرکٹ سپشلسٹ آرتھو پیڈک تقرریاں

جمعہ 20 مارچ 2015 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے محکمہ صحت میں تین ڈاکٹروں کی بحیثیت ڈسٹرکٹ سپشلسٹ آرتھو پیڈک (بی ایس۔18) فوری اور باقاعدہ طور پر تقرریاں کی ہیں جو ایک سال تک آزمائشی طور پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق مذکورہ تقرریوں کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ دیر پائیں کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وقار عالم ولد سلطان عالم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر پائیں میں بحیثیت ڈسٹرکٹ سپشلسٹ آرتھو پیڈک(بی ایس۔

18) تعینات کیا گیا ہے جبکہ بی کے ایم سی صوابی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احسان الدین ولد گل زرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر روح اللہ جان ولد فیض اللہ کی نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال پشاور میں بحیثیت ڈسٹرکٹ سپشلسٹس آرتھو پیڈک (بی ایس۔18) تعیناتیاں کی گئی ہیں۔مزید برآں مذکورہ ڈاکٹرز کو ایک ماہ کے اندر اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔