پاکستان کی20 کروڑ کی آبادی میں پولیو مہم چلانامشکل کام ہے،پولیو کے تدارک کیلئے پاکستان کام کر رہا ہے ؛امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی،

امید ہے بھارت مشترکہ مسائل سے مل کر نمٹنے کیلئے پاکستان کی خواہش کا مثبت جواب دے گا؛امریکی میگزین کو انٹرویو

جمعہ 20 مارچ 2015 23:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی20 کروڑ کی آبادی میں پولیو مہم چلانامشکل کام ہے،پولیو کے تدارک کیلئے پاکستان کام کر رہا ہے اور ابھی تک آخری ملک ہے جہاں پولیو وائرس عام ہے،ہم پْر امید ہیں کہ بھارت مشترکہ مسائل سے مل کر نمٹنے کیلئے پاکستان کی خواہش کا مثبت جواب دے گا۔

یہ بات امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں ایک میگزین کو انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وائرس کے خلاف بار بار کام کرنا ہو گا اور بار بار آبادیوں میں جانا ہو گا، محفوظ جنوبی ایشیاکادارومدارمذاکرات کے ذریعے تصفیہ طلب تنازعات کے حل میں ہے۔ سفیر نے کہاکہ ہم پْر امید ہیں کہ بھارت مشترکہ مسائل سے مل کر نمٹنے کیلئے پاکستان کی خواہش کا مثبت جواب دے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ایک فعال خوشحال اور محفوظ جنوبی ایشیا کا دارومدار مذاکرات کے ذریعے تصفیہ طلب تنازعات کے حل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کو درپیش کئی مسائل کے حل کیلئے مسلسل مذاکرات اوررابطوں کے ذریعے اعتماد سازی کی ضرورت ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پْر امید ہیں کہ بھارت مشترکہ مسائل سے مل کر نمٹنے کیلئے پاکستان کی خواہش کا مثبت جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہا پسندی خطے خصوصاً پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان کے ساتھ سرحد پار تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ روابط میں بہتری آئی ہے۔