صوبے کے ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،شہرام خان
ہفتہ 21 مارچ 2015 16:25
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر صحت و سنےئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوبے کے ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان کے تعمیراتی کام کے ناقص معیار کے حوالے سے اینٹی کرپشن سمیت دیگر اداروں سے تحقیقات کرواکر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب مکمل ہوگئی ہے اور سنےئر ڈاکٹروں سمیت تمام عملے کو اس نظام کے تحت اپنی حاضری یقینی بنانی ہوگی۔
غیر حاضر ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف اپنے حاضری یقینی بنائیں۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات دئیے جائینگے۔(جاری ہے)
ناقص کارکردگی اور اپنے فرائض میں غفلت برتنے والوں کو گھر بھیجنے سے دریغ نہیں کرینگے۔ وہ کمشنر مردان ڈویژن کے دفتر میں ضلع مردان میں صحت کی سہولیات اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان، ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، مجاہد خان ، پارلیمانی سیکرٹری ذاہد خان درانی ، صوبائی اسمبلی کے اراکین افتخار علی مشوانی ، طفیل انجم ، ڈائریکٹر ہیلتھ ، کمشنر مردان خالد حسین، پٹی کمشنر مردان شاہداللہ خان، ڈی ایچ او مردان ، ایم ایم سی کے چیف ایکزیکٹیو ڈاکٹر ضیاء الاسلام، ڈی ایچ کیو اور ایم ایم سی سمیت مختلف ہسپتالوں کے انچارج ڈاکٹروں، پی پی ایچ آئی کے نمائندوں ، سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسےئن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.