ضلع چکوال میں پولیو مہم 7تا 9 اگست منائی جائے گی

اتوار 5 اگست 2007 17:54

چکوال (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05 اگست 2007) ضلع چکوال میں پولیو مہم سات تا نو اگست منائی جائیگی ، جس کیلئے ضلعی حکومت کی نگرانی میں 394موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی ، جبکہ 37ٹیمیں بسوں کے اڈوں، موٹر وے انٹر چینج اور ڈسٹرکٹ باؤنڈری پر جبکہ 87ٹیمیں مراکز صحت پر بچوں کو قطرے پلائیں گی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او چکوال بابر خان ناصر اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال کہوٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پانچ سال تک کی عمر کے بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔ ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع چکوال 1999ء سے پولیو فری ہو چکا ہے ،گزشتہ آٹھ سالوں سے ضلع چکوال میں پولیو کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :