معاشرتی بہتری لانے کیلئے نئی نسل کو تعلیم سے زیادہ تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے‘ سیّد بلال قطب

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) معاشرتی بہتری لانے کیلئے نئی نسل کو تعلیم سے زیادہ تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے لوگوں نے بنیادی انسانی تقاضوں کو فراموش کر کے ترقی کے نام پر فضولیات کو زندگی کا حصہ بنالیا ہے ،اسلام بہترین آفاقی مذہب ہے ہم مسلم تہذہب تمدن کی شناخت پر فخر کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار معروف روحانی و اسلامی سکالر سید بلال قطب نے دی نیشنل سکول ایمڈ ایجوکیشن کے برکی روڈ کیمپس میں طلبا ء ،طالبات ،اساتذہ اور والدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،ادارے کے چیف ایگز یکٹو آفسیر کرنل (ر) مسعود الحق ڈائریکٹر اکیڈمک ما ہینہ بٹ اور لائژن آفیسر ثناء عدیل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

سید بلال قطب نے کہا کہ معاشرتی بہتری کیلئے عورت کے کردار کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور در حقیقت خواتین کا مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کا نعرہ بے معنی ہے عورتوں کا رول بیک زیادہ بہتر انداز میں موجود ہے استاداور والدین باہم مل کر نوجوان نسل کو درست ٹریک پر ڈال سکتے ہیں ،ہمیں موبائل فون سے لیکر انٹر نیٹ جیسی جدید سہولتوں کو زحمت نہیں بنانا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح مذہبی احکامات کی مناسب تشر یح اور ان پر قرآن و سنت کے مطابق عمل کرکے ہم اپنی زندگیوں کو آسان بناسکتے ہمیں فروعی اختلافات سے بالاتر ہوکر باہمی اتحاد و یگانگت سے آگے بڑھنا ہو گا ۔سید بلال قطب نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو پرائیو یٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو ہمارے معاشرتی بگاڑ اور عدم توازن کا باعث ہے ہمیں دین اور دنیا کو ساتھ ساتھ لیکر چلنا ہو گا ۔ (محمد سلیمان)

متعلقہ عنوان :