ژوب، فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام سمبازہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا،
ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں
ہفتہ 21 مارچ 2015 23:51
ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء )ژوب فرنٹئیر کور کے زیر اہتمام محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی تعاون سے سرحدی علاقے سمبازہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہمی کی گئی تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کی ہدایت پر کمانڈنٹ ژوب ایف سی کرنل محمد حیات لیفٹننٹ کرنل ہارون حفیظ اور میجر عاصم رضا ملک کی نگرانی میں ایف سی میڈیکل ونگ کے زیر اہتمام محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی تعاون سے سرحدی علاقے سمبازہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ایف سی وسول ڈاکٹروں ڈاکٹر آصف بختیار رانا ڈاکٹر اسماعیل لیڈی ڈاکٹرنرسنگ حوالدارعبدالرشید حوالدار ارشد کمال حوالدار سعیداللہ جان حوالدار امجد نوازا ور دیگر نے مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائدمریضوں کا معائنہ کیامیڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کومفت ادویات بھی فراہم کی گئی اس موقع پر خسرہ اور پولیوسے بچاو کیلئے بچوں کو خصوصی طور پر ویکسیئن دی گئی فرنٹئر کور ژوب کے کمانڈنٹ محمد حیات نے بتایا کہ ایف سی ملکی سرحدوں کی دفاع کے ساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے سرحدی علاقہ سمبازہ ایک دور دراز علاقہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے وقتاً فوقتاً فری میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں انشاء اللہ مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا علاقے کے عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کمانڈنٹ ژوب کرنل محمد حیات ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل پی پی ایچ آئی کے شیخ جہانزیب خان مندوخیل اور سید امان شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.