وانا میں 624 افراد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا، پولیو حکام نے بھی تصدیق کر دی

اتوار 22 مارچ 2015 17:00

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) جنوبی وزیرستان وانا میں 624 افراد نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا، پولیو حکام نے بھی تصدیق کر دی۔وانا کے مختلف علاقوں میں 624 افراد نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جب پولیو رفیوزل کیس کے انچارج نورزعلی سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ وانا کا کوئی مخصوص گاؤں نہیں جہاں پر لوگوں نے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے بلکہ وانا کے ہر دیہاتوں سے اس طرح دشواری کا سامنا ہے۔

نورزعلی نے کہا کہ کچھ دنوں میں ہم اس مسئلے پر قابو پا لیں گے۔ یاد رہے کہ سال 2014 میں جنوبی وزیرستان میں پولیو کے 22 کیس سامنے آئے تھے جبکہ سال 2015 میں بھی وانا کے علاقے اعظم ورسک میں بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان وانا میں پولیو ویکسینشن کا آغاز 22 نومبر 2014 سے شروع کیا گیا ہے اس سے پہلے 30 ماہ تک علاقے میں پولیو کی سرگرمیاں سیکورٹی خدشات کے باعث بند کی گئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :